دبئی: متحدہ عرب امارات میں رہنے والا ایک پاکستانی 8 کروڑ روپے سے زائد لاٹری جیت گیا۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری محمد بطور فنانس منیجر ایک کمپنی میں کام کرتا ہے جس نے قسمت آزمانے کے لیے محظوظ لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا تھا محمد کی قسمت جاگی اور اس کی لاٹری نکل آئی جو 10 لاکھ درہم (تقریبا 8 کروڑ 36 لاکھ 85 ہزار روپے) بنتی ہے-
لاٹری جیتنے والے خوش قسمت محمد کا کہنا تھا کہ وہ لاٹری جیتنے کے بعد سب سے پہلے بیوی بچوں کو لے کر عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائے گا اور کچھ رقم پاکستان میں مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے بھی وقف کرے گا پاکستانی شہری محمد گزشتہ سال ہی بیوی بچوں کے ہمراہ متحدہ عرب امارات منتقل ہوا تھا، محمد کا کہنا ہے کہ وہ لاٹری جیتنے کے بعد سب سے پہلے بیوی بچوں کو لے کر عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائے گا اور کچھ رقم پاکستان میں مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے بھی وقف کرے گا۔
شیخوپورہ میں موٹروے پربس کو حادثہ،6 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے جوئے اور سٹے کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک وفاقی ادارہ (GCGRA) قائم کیا ہے اور اس کی قیادت کے لیے امریکی جوا انڈسٹری کے سابق مہرین کی خدمات حاصل کی ہیں برسوں سے جاری قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ متحدہ عرب امارات قدامت پسند خلیجی خطے میں غیر قانونی جوئے کی اجازت دینے والا ہے۔
جب یہ اعلان کیا گیا کہ راس الخیمہ جو متحدہ عرب امارات کے سات امارات میں سے ایک ہے، تقریباً 3.9 بلین ڈالر کا وائن ریزورٹ اور کیسینو کھولنے کے لیے تیار ہے تو ان قیاس آرائیوں کی تصدیق ہوگئی،جوئے کی اجازت دینے کے اقدامات خلیج خاص طور پر سعودی عرب کے ساتھ معاشی مسابقت کے پس منظر میں کیے جارہے ہیں متحدہ عرب امارات نے لبرل قانونی اصلاحات کا ایک بیڑا متعارف کرایا ہے، کیونکہ وہ خطے کے تجارت، سیاحت اور مالیاتی مرکز کے طور پر اپنی برتری کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔