![دینا نیر کے بعد بھارت میں ایک اور پاکستانی لڑکی کی سادگی اور کوکنگ کے چرچے](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/06/دینا-نیر-کے-بعد-بھارت-میں-ایک-اور-پاکستانی-لڑکی-کی-سادگی-اور-کوکنگ-کے-چرچے.jpg)
سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی سوشل میڈیا انفلوئینسز دینا نیر مبین کے بعد آج کل پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں آمنہ نامی لڑکی کی سادگی، معصومیت، دلکش مسکراہٹ اور ہاتھ میں پکڑی گول روٹی کی تصاویر و ویڈیوز نے تہلکہ مچایا ہوا ہے۔
باغی ٹی وی : پُرکشش نقوش رکھنے والی اس لڑکی نے سوشل میڈیا پر سب کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے، آمنہ کی ویڈیوز میں اکثر وہ روٹی اور کھانا پکاتے ہی دکھائی دیتی ہیں۔
آمنہ نامی اس لڑکی کی ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ویڈیوز پر سب ہی لطف اندوز ہو رہے ہیں ویڈیوز نے آمنہ کو راتوں رات ایک سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا ہے۔
آمنہ نامی لڑکی کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جبکہ اس اکاؤنٹ پر صرف 15 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جس میں نہ تو آمنہ نے برانڈڈ کپڑے پہن رکھے ہیں اور نہ ہی میک اپ کیا ہے پھر بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے-
آمنہ کی ایک ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 19 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جو سوشل میڈیا پر ایک ریکارڈ ہے۔