کراچی: پاکستان کی بولڈ اور بے باک ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی دن میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی۔
باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ متھیرا نے کہا کہ متھیرا کی عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے اور ان کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان سے پاکستانی مرد بہت پیار کرتے ہیں، انہیں انسٹاگرام پر بہت سارے میسیجز آتے ہیں اور انہیں زیادہ تر مرد ہی میسیجز بھیجتے ہیں، کسی دن اگر اتفاق سے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی،فی الحال ان کے کسی سے تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے روابط استوار کرنا چاہتی ہیں، کیوںکہ اب تعلقات اور محبت میں برداشت ختم ہو چکی ہے، ذرا سی بھی غلط بات پر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی
شو کے میزبان نے متھیرا سے پوچھا کہ جب آپ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو دو سے تین گھنٹے کی پرواز کے دوران لوگوں کا آپ کو دیکھ کر رد عمل کیا ہوتا ہے؟ اس دوران لوگ خوشی سے بھاگ کر آپ سے ملنے آتے ہیں؟ متھیرا نے کہا کہ میری زندگی میں ایسے لوگ نہیں جو مجھےدیکھ کر بھاگ کرمجھ سے ملنے آئیں لیکن دوران پرواز ایک چیز بہت دیکھی ہےکہ زیادہ تر لوگ مجھےدیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑ ھتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ لوگ مجھے دیکھ کر یہ کیوں کہتے ہیں لیکن میں نے تو یہی سُنا ہے جبکہ جہاز کا عملہ میرے ساتھ بہت اچھے سے پیش آتا ہے۔
خواتین ڈاکٹرز سے علاج کروانے والے مریضوں کی شرح اموات کم ہوتی ہے: …
متھیرا نے کہا کہ پاکستان میں اسٹار بننا بہت اچھی بات ہے کیونکہ ہم اسٹارز کبھی بھی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہوتے اور ہمیں خاص عزت دی جاتی ہے،ہمیں کسی بھی جگہ کے عملے کی طرف سے بہت پیار ملتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھ سمیت ہر اسٹار کو اس پیار کی قدر کرنی چاہیے،انہوں نے ہمایوں سعید اور شان کو پُرکشش اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں اداکاروں کی وجہ سے پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کو ایک نئی پہچان ملی ہے۔