وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو پاکستانی میڈیا نے بیک فٹ پر کر دیا ہے، طلال چوہدری کا کہنا تھا بھارت میں سوشل میڈیا پر اب فالس فلیگ آپریشن پر کڑی تنقید ہو رہی ہے مودی کی پوری سیاست مسلمان دشمنی اور مذہبی انتہا پسندی پر مبنی ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن مودی سرکار کی پہلی واردات نہیں ہے، پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔

پنجاب میں ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ مودی کے بطور وزیراعلیٰ گجرات مسلمانوں پر مظالم دنیا ابھی بھولی نہیں ہے، بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کرد ی گئی ہے، مودی سرکار کی تمام تر قانون سازی مسلمان دشمنی پر مبنی رہی، آج دو قومی نظریے کا ایک ایک حرف سچ ثابت ہو رہا ہے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان کا پانی بند کرنے کا بہانہ بنایا گیا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی مودی کی سیاست بڑ ھک ہے، عملاً بھارت پاکستان کے پانی کا ایک بوند بھی نہیں روک سکتا، پاکستان کا پانی روکنے کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار نے دریا میں پانی چھوڑ دیا ہے۔

پہلگام واقعہ:سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی، بھارت کو ہزیمت کا سامنا

طلال چوہدری نے پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی جائیدادیں گرا دی جا رہی ہیں اور جعلی پولیس مقابلے ہو رہے ہیں،ہم نے کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں پکڑا، مگر انڈیا میں ایسا کوئی پاکستانی آفیسر پکڑا نہیں گیا دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، اور کینیڈا اور امریکا جیسے ممالک بھی بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کے اعتراف کر چکے ہیں۔

سعودی عرب کا’سلیپنگ پرنس‘ والدین دو دہائیوں سے پُرامید

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا مودی کی پہلگام فالس فلیگ آپریشن جیسی وارداتوں کا مقصد اپنی سیاست کو دوام بخشنا ہے، امید ہے بھارت کسی قسم کی غلطی نہیں کرےگا، ہم امن چاہتے ہیں لیکن کمزور نہیں، نا ہی ڈرتے ہیں، بھارت پاکستان پر حملے کی کسی صورت غلطی نہیں کرےگا، اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پھر پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی، پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ایران، دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی, سات سو پچاس زخمی

Shares: