اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بچوں کے عالمی کے دن پر پیغام میں کہا مقبوضہ کشمیر کے دکھی کو نہ بھولیں اور آئیں بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے کام کریں۔
Today as we celebrate Universal Children’s Day and 30th anniversary of Convention on the Rights of Child (CRC), I wish to reiterate Pakistan’s commitment to the protection of child rights. Let’s work for a better future for our children as we celebrate Children’s Day!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 20, 2019
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچوں کے عالمی دن کے موقع اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم بچوں کے عالمی دن کی 30 ویں سالگرہ منا رہے ہیں،
As we celebrate #UniversalChildrensDay this year, we must not forget the suffering of children of Indian Occupied Jammu and Kashmir. The international community must urge India to abide by its obligations under CRC on child rights, particularly for the children in IOJK.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 20, 2019
بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کو دہراتا ہوں، آئیں بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت پاکستان میں ہر بچے کی خودمختاری ، خوشحالی اور ترقی کے لئے راہیں تیار کرنے کے لئے ہر سطح پر پالیسیاں اور پروگراموں پر عمل پیرا ہے۔
عمران خان نے کہا اس دن ہمیں مقبوضہ کشمیر کے دکھی بچوں کو نہیں بھولنا چاہئے اور عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ بچوں کے حقوق خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں بچوں سے متعلق سی آر سی کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔