وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اورفوج کےخلاف کشمیریوں کی جدوجہدکوسلام پیش کرتاہوں

یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار،بھارتی فوج اورراکےخلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں، کشمیری ماؤں،بہنوں،نوجوانوں پرجبرواستبدادکی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، 22کروڑپاکستانی عوام کشمیریوں کےساتھ ہیں، پاکستان کشمیریوں‌ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا،

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کشمیریوں‌کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں‌جائیں‌ گی، پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑا ہے،

Shares: