پاکستانی نوجوان نے راکھی ساونت کا دل توڑ دیا،شادی سے انکار

rakhi

پاکستان آ کر اپنے نئے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے اور حلوہ پوڑی کھانے کی خواہش رکھنے والی بھارتی آئٹم گرل راکھی ساونت کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ پاکستانی نوجوان اداکار اور بزنس مین دودی خان نے راکھی کو شادی کے لئے پرپوز کرنے کے بعد اچانک انکار کر دیا ہے۔

دودی خان نے جمعرات کی رات اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ راکھی ساونت کے ساتھ شادی نہیں کریں گے۔ دودی خان نے اس ویڈیو میں کہا کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر انہوں نے راکھی ساونت کو پرپوز کیا تھا، کیونکہ وہ انہیں اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کی شخصیت بہت پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راکھی نے زندگی میں بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے، ان کے والدین کا انتقال ہو چکا ہے، اور انہوں نے اسلام قبول کیا، عمرہ کیا اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا۔ دودی خان نے راکھی کی زندگی کے ان تمام پہلوؤں کی تعریف کی، جس کی وجہ سے انہیں پرپوز کرنے کا فیصلہ کیا۔تاہم، دودی خان نے اس ویڈیو میں بتایا کہ انہیں اس فیصلے کے بعد بہت سارے منفی پیغامات اور ویڈیوز موصول ہوئے، جس کے باعث وہ اس بات کا بوجھ نہیں اٹھا پائے۔ انہوں نے کہا کہ راکھی ان کی بہت اچھی دوست ہیں اور وہ ہمیشہ رہیں گی، مگر وہ ان سے شادی نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ راکھی کی شادی اپنے کسی بھائی سے کروا دیں گے اور وہ پاکستان کی بہو بنیں گی۔

راکھی ساونت نے دودی خان کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کمنٹس میں آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دل والے ایموجیز چھوڑے، جو ان کی مایوسی اور دل شکنی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان کے مداحوں نے بھی اس ویڈیو پر سخت ردعمل دیا اور سوال کیا کہ دودی خان نے راکھی کے جذبات کو کیوں ٹھیس پہنچائی۔ ایک مداح نے کہا کہ دودی خان کو پہلے سوچنا چاہیے تھا اور دوسروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے، اور ان دونوں کو میڈیا کی پرواہ کیے بغیر شادی کر لینی چاہیے۔

راکھی ساونت کی شادی پہلے عادل خان درانی سے ہوئی تھی، مگر 2023 میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے راکھی نے رتیش راج سنگھ سے بھی شادی کی تھی اور دونوں بگ باس 15 میں شریک ہوئے تھے، مگر فروری 2022 میں ان کا رشتہ بھی ختم ہو گیا تھا۔

پاکستانی لڑکے سے شادی کیلیے کراچی آئی امریکی خاتون کی واپسی کے لئے شرط

واشنگٹن فضائی حادثہ،پاکستانی خاتون بھی جاں بحق

Comments are closed.