گوجرانولہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد طیب جواد نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے حجاز مقدس کےسفر کو سائیکل پر طے کر کے عقیدت اور ایڈوینچر کی اعلیٰ مثال قائم کر دی سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ سفر مدینہ کا آغاز 9 جنوری 2023 کو گوجرانولہ سے کیا تھا اور لاہور سے اوکاڑہ،ملتان ، ڈی جی خان، لورالائی کے راستے کوئٹہ ، تفتان کے راستے ایران میں داخل ہوا۔ ایران میں زاہدان، بام، ، جیرفت، بندر عباس وہاں سے بحری جہاز پر 210 کلومیٹر کی مسافت کر کے عرب امارات کے شہر شارجہ پہنچا۔ شارجہ سے دبئی ، ابو ظہبی کے راستے سعودی عرب میں داخل ہوا سعودی عرب میں حرض۔ الخراج اور ریاض سے مکہ مکرمہ جہاں پر عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔ بعد میں جدہ کے راستے مدینہ منورہ پہنچا۔ محمد طیب جواد نے کہا کہ میرا یہ سفر 74 دن میں مدینہ منورہ تک مکمل ہوا جس میں کچھ شہروں میں قیام بھی ہوئے۔ جن میں بندر عباس، شارجہ، دبئی ، ریاض، مکہ مکرمہ ، جدہ شامل ہیں ،رمضان المبارک مدینہ منورہ میں گزرا اور پھر عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی ۔ اسکے بعد واپسی کے سفر کے لئے رخت سفر باندھ لیا،
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved