مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائیاں، دو مسافر گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) وفاقی...

ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، سب مل کر کام کریں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 2029ء تک ملکی برآمدات...

ٹرمپ نے یوکرین کے لیے تمام فوجی امداد روک دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے فوجی...

پاکستانی سیاستدان پر برطانیہ میں جنسی جرائم کا مقدمہ

پاکستانی برطانیہ جا کر بھی برے کاموں سے باز نہ آئے، پاکستانی سیاستدان پر برطانیہ میں کمسن بچوں سے جنسی جرائم کے الزام کا مقدمہ درج کیا گیا ہے

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے مانسہرہ کا سیاستدان محمد خرم خان برطانیہ گیا تو کمسن بچوں کے ساتھ بری حرکات کیں جس پر برطانیہ میں محمد خرم خان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق محمد خرم خان کا تعلق معروف سیاسی گھرانے سے ہے، خرم خان کی عمر 60 برس ہے، وہ اپنے بیٹے کی لاگریجویشن کی تقریب میں شرکت کے لئے برطانیہ گئے تھے، لیکن مبینہ طور پر جنسی مقاصد کے لیے ایک بچے کے ساتھ مشغول ہوگئے اور جاسوسوں کے ہاتھوں پکڑے گئے

کراؤن کورٹ میں استغاثہ نے جج کو بتایا کہ محمد خرم خان پر دو الزامات عائد کیے گئے ہیں ،ملزم نے 16 سالہ اور 17 سالہ بچی کو جنسی تعلقات کی پیشکش کی،ملزم محمدخرم خان کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کیا گیا، برطانیہ میں کم عمر نابالغ لڑکی کے ساتھ زبردستی جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں کیس درج کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ،پاکستانی سیاستدان خرم خان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے،سید عدنان بادشاہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے سینئیر رہنما محمد خرم خان پر لندن میں بچوں سے مبینہ جنسی جرائم کے مقدمہ درج ،شہزادہ گستاسپ کے کزن نے 16 سالہ بچی اور 17 سالہ بچی کو سیکس کی آفر کی۔ تمام ثبوت عدالت میں پیش ۔ یہ وہی خاندان ہے جس نے نوازشریف سے حالیہ الیکشن میں دھاندلی کے زریعے سیٹ جیتا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan