بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک بار پھر آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے پاکستانی حمایت کے اظہار میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں.
ذرائع کے مطابق یہ پوسٹرز سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں "آپریشن بنیان موصوس” کے تناظر میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے ہیں۔جن میں پاکستانی پرچم، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور پاکستان کے J-10C لڑاکا طیاروں کی تصاویر شامل ہیں۔
پوسٹرز پر درج تحریروں میں بھارت کی مبینہ جارحیت پر پاکستان کے ردعمل کو سراہا گیا ہے اور افواجِ پاکستان کو "بھارتی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے” پر مبارک باد دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام نے اپنے حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آزادی پسندوں کی اس مہم کو مقبوضہ وادی میں بھارت مخالف جذبات کے بڑھتے ہوئے اظہار اور پاکستان کی حمایت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے تاحال اس سلسلے میں کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم، ایسے اقدامات ماضی میں بھارتی حکام کی جانب سے سخت سیکیورٹی ردعمل کا سبب بنتے رہے ہیں۔
مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز دورہ، یو اے ای نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا
اسرائیل کی صنعا ایئرپورٹ پر بمباری، یمنی ایئرلائن کا آخری طیارہ تباہ
بلوچستان لیویز میں بڑی کارروائی: 18 اضلاع کے 62 اہلکار معطل
ایران پر حملہ نہ کریں، ہم جنگ نہیں، نتیجہ چاہتے ہیں،ٹرمپ کا نیتن یاہو کو پیغام
آزادکشمیر: تولی پیر میں پولیس وین کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار جاں بحق