باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے علاقے جلال آباد میں بھگدڑ مچنے سے 15 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں‌ 12 خواتین ہیں

افغانستان میں پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش میں بھگدڑ کی وجہ سے 15 افراد جاں بحق ہو گئے

ننگرہار ریجنل اسپتال کے ترجمان گلزادہ سنگار کا کہنا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں ملک کے قونصل خانے میں پاکستانی ویزوں کی تقسیم کے دوران خواتین اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں ،انہوں نے بتایا کہ بھگدڑ میں دو خواتین اور تین مرد سمیت بارہ افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ، زخمیوں کی طبیعت تشویشناک ہے۔ننگرہار ریجنل اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو اسپتال لے جایا گیا۔

ننگرہار کے گورنر ، عطا اللہ خوگیانی نے صوبے میں ویزوں سمیت خواتین کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ بھگڈرسفارتخانے کے باہر ویز ا کے حصول کے وقت مچی،قونصل خانے کے باہر 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے

Shares: