پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے فیملی ولاگس کے نام پر اپنی بیویوں، ماؤں اور بہنوں کو دکھا کر بے حیائی پھیلانے والے کونٹینٹ کریٹرز کے خلاف ایک بڑی عوامی مہم شروع کردی ہے۔ یہ مہم اس وقت زور پکڑ گئی ہے، سوشل میڈیا پر بڑے یوٹیوبرز جیسے ڈکی بھائی، رجب بٹ اور دیگر فیملی ولاگرز کے خلاف شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
پاکستانی معاشرتی اور ثقافتی اقدار کے پیش نظر، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیملی ولاگرز اپنی ذاتی زندگیوں کے ذریعے بے حیائی اور غیر اخلاقی مواد پھیلا رہے ہیں، جس سے نئی نسل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان کونٹینٹ کریٹرز نے اپنی فیملیوں کو ویڈیوز اور ولاگس میں شامل کر کے ان کی ذاتی زندگیوں کو عوامی سطح پر پیش کیا، جس پر پاکستانی عوام نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔سوشل میڈیا پر اس مہم کا آغاز ہوتے ہی پاکستانی صارفین نے ان ولاگرز کے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان سبسکرائب کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، لوگ ان کے اکاؤنٹس کو رپورٹ بھی کر رہے ہیں تاکہ ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی کو کم کیا جا سکے۔
یہ تبدیلی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ پاکستانی عوام اپنے ثقافتی اصولوں کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والے ایسے مواد کو برداشت نہیں کرنا چاہتے جو ان کی مذہبی اور معاشرتی اقدار کے خلاف ہو۔ نتیجتاً، ان کونٹینٹ کریٹرز کی فین فالونگ میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے، اور ان کی سوشل میڈیا آمدنی میں بھی واضح کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ وہ ایسے مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی آواز اٹھائیں گے اور ان کونٹینٹ کریٹرز کو اس بات کا شعور دلائیں گے کہ سوشل میڈیا کا استعمال معاشرتی ذمہ داری کے ساتھ کیا جائے۔
سیالکوٹ: سرکاری و نجی اداروں میں معذور افراد کے لیے 3 فیصد کوٹہ یقینی بنانے کی ہدایت
لنڈی کوتل: نجی ہسپتال میں نومولود کا مبینہ غلط آپریشن، والد کی انصاف کے لیے دُہائی








