پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑکیمیائی ہتھیاروں کی سالانہ کانفرنس کےچیئرمنتخب
کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کی سالانہ کانفرس دی ہیگ میں منعقد ہوتی ہے۔ کیمیائی روک تھام کی عالمی تنظیم (OPCW)میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو ریاستی جماعتوں کی کانفرنس نے چیئر منتخب کرلیا۔
193 ممبران پر مشتمل کانفرس نے ایک سال کے لئے چیئر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ ہر سال چیئر دنیا کے ایک علاقے سے انتخاب کی جاتی ہے۔ اس سال ایشیاء کی باری تھی اور ایشیائی گروپ نے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کونامزد کیا تھا، جس کو کانفرس نے منتخب کیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام،پیداوار، بڑھاؤ اور ذخیرہ اندازی کے کنونشن(CWC) کی 193ریاستوں نے توثیق کی ہے۔ یہ کنونشن ہراقسام کے ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے ایک جامع معاہدہ(treaty) سمجھی جاتی ہے ،پاکستان نے(CWC) کی1997 میں توثیق کی۔ یہ باورکروانا ضروری ہے کہ پاکستان کو پہلی مرتبہ سی ایس پی (CSP) کی چیئر کا اعزاز حاصل ہے۔