دو مسلح افراد نے بونڈی ساحل کے قریب ایک اونچے مقام پر کھڑے ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
ایک حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کیا جبکہ دوسرے کو 43 سالہ مسلم شہری احمد ال احمد نے دبوچ کر قابو کیا اور اس دوران وہ خود بھی دو گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
شہری نے نہ صرف مسلح شخص کو دبوچا بلکہ اُس سے اسلحہ چھین کر گرفتاری کو یقینی بنایا۔ حراست میں لیے گئے دہشت گرد کی شناخت نوید اکرم جبکہ ہلاک حملہ آور کی شناخت مان ہارون مونس کے نام سے ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے آسٹریلیا میں حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی خبر جھوٹ ثابت ہوئی اور اب تصدیق ہوگئی ہے کہ حملہ آور کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے تھا،بھارتی میڈیا جس پاکستانی شہری کے پروفائل کی بنیاد پر پروپیگنڈا کر رہا تھا، وہ خود سامنے آیاشیخ نوید نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ میرا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارتی میڈیا پر اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں میری تصویر کو سوشل میڈیا پر استعمال کر کے مجھے حملے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ جو مکمل بے بنیاد ہے۔تاہم اب ان کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے-
سڈنی فائرنگ:دوسرا حملہ آور بھی افغانستان سے تربیت یافتہ نکلا
ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میرا نام نوید اکرم ہے میں سڈنی میں رہتا ہوں میں یہاں 2018 میں یہاں آیا تھا یہاں ماسٹر ز کیا اور پاکستان میں بیچلر کیا میًں یہاں سے اپنی کمنی چلارہا ہوں انجینئرنگ میں اور مجھے یہاں کافی ٹائم ہو گیا انجنئیرنگ کرتے ہوئےویڈیو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ آج سڈنی میں بڑا افسوسناک واقعہ پیش آیا، بونڈی ساحل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہاں پر کافی لوگ بھی تھے جو زخمی ہوئے میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں-
انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس میں غلط فہمی پھیلائی گئی کہ حملہ آور کا نام نوید اکرم ہے جبکہ میرا نام بھی نوید اکرم ہے بدقسمتی سے ہمارے نام ایک جیسے ہیں،اس چیز کا فائدہ اٹھا کر کچھ میڈیا اداروں نے میرے ایکس کاؤنٹ سے میرے فیس بک سے کچھ تصویریں اٹھائیں اور میری ان تصاویر کو وہ لوگ پھیلا رہے کہ یہ شخص حملہ آور ہے تاہم میں سب کو یہ کلئیرلی بتا رہا ہوں کہ وہ ایک الگ بندہ ہے اور میں الگ ہوں صرف نام ایک جیسےہیں میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے-
آسٹریلوی وزیراعظم کی سڈنی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
انہوں نے کہا کہ جو میں نے چیک کیا ہے یہ جھوٹا پروپیگنڈا انڈین اکاؤنٹس اور میڈیا کے ذریعے ہوا ہے میں سب کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اس پروپیگنڈا میں نا آئیں یہ ایک پروپیگنڈا ہےاگر آپ کوئی ایسی پوسٹ دیکھیں اس کی رپورٹ بھی کریں اور اس کو آگے پھیلنے سے بھی روکیں،آپ سب کی مدد میرے لئے بہت معنی رکھتی ہے کیونکہ یہ چیز میرے لئے بہت معنی رکھتی ہے کیونکہ یہ ایک بہت حساس مسئلہ ہے،اور اس چیز کے بہت مسئلے ہو سکتے ہیں یہاں تک کہ میں باہر محفوظ نہیں جا سکتا اس کے بہت میرے لئے مسئلے ہو سکتے ہیں-








