افغانستان میں زلزلے سے تباہی،حکومت پاکستان نے 10 رکنی میڈیکل ٹیم اور ادویات افغانستان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے
وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق میڈیکل ٹیم سرجنز اور میل نرسز پر مشتمل ہوگی ،میڈیکل ٹیم (پمز) کے دو نیورو سرجنز، دو آرتھوپیڈک سرجنز اور ایک جنرل سرجن پر مشتمل ہوگی ،ٹیم میں پانچ میل نرس بھی شامل ہوں گے ،میڈیکل ٹیم نگراں وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان روانہ کی جا رہی ہے ،اگر مزید ادویات اور ڈاکٹروں کی ضرورت پڑی تو انہیں بھی افغانستان بھجوایا جائے گا ،فی الحال غزہ کے لیے میڈیکل ٹیم اور ادویات بھجوانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا،غزہ میں صحت کی سہولیات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور فلسطینی حکام سے رابطے میں ہیں
واضح رہے کہ افغانستان صوبہ ہرات میں زلزلہ کی وجہ سے دو ہزار سے ذائد افراد جاں بحق اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں،طالبان کی حکومت کی وزارت برائے ایمرجنسی مینجمنٹ کے ترجمان "محمد جانان سائق” کا کہنا ہے کہ تقریباً 9,240 افراد زخمی ہوئے ہیں
مشکل گھڑی میں افغانیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، نگران وزیراعظم 
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےا افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں تباہ کن زلزلے پر دلی طور پر افسردہ ہوں،ہمارے دل زلزلے سے متاثرہ برادری کے لئے غمزدہ ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں افغانیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،افغانستان میں متاثرہ افراد کی ذیادہ سے ذیادہ امداد کے لئے این ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہے،افغان حکومت نے طبی ٹیم، فیلڈ ہسپتال، 50 خیموں اور 500 کمبل کی درخواست کی ہے، ریلیف کی اشیاء کے ساتھ یہ تمام چیزیں بھی آج دوپہر کو افغانستان بھیج دی گئی ہیں، افغانستان مزید ریلیف کی اشیاء بھی بھیجی جا رہی ہیں،
اقوام متحدہ کا بھی اس بارے میں کہنا ہے کہ مقامی حکام نے پیش گوئی کی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا کیونکہ منہدم عمارتوں کے نیچے لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کل ہرات میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے افغانستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے امدادی گروپ افغانستان میں داخل ہو کر زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جا چکے ہیں۔افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ نے افغانوں کے ساتھ ایرانی عوام کی ہمدردی اور دوستی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے تعاون اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔








