دبئی: آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔
باغی ٹی وی:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویمن ٹیم کی پلیئرز باصلاحیت اور ٹیلنٹڈ ہیں، امید ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمن ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
روانگی سے قبل قومی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے،کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میں کپتانی کرتی رہی ہوں، مجھے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی بہت سپورٹ حاصل ہے اس لیے مختلف محسوس نہیں ہو رہا، گروپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں، ہمیں میچ کے دن بس اچھا کھیلنا ہے۔
کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ،فاطمہ ثنا
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی،ورلڈ کپ ایونٹ3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلا جائے گا ،آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ گروپ میں آسٹریلیا ، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔