بریکنگ، ابوظہبی ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ابوظہبی میں ڈرون حملے پر اظہار افسوس کیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ابوظہبی ایئرپورٹ پر بزدلانہ حملے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ دنیا کا سب سے پرامن شہر حملوں کا مستحق نہیں ،
Very sad to hear about the cowardly attack on #Abu Dhabi airport. The most peaceful city in the World does not deserve this.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) January 17, 2022
ابوظہبی میں ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے ،گلف نیوز نے تین شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ مارے جانیوالوں میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری شامل ہین، پولیس کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کے صنعتی علاقے میں ایندھن لے جانے والے 3 ٹینکر پھٹ گئے، ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی مقام پر آگ بھڑک اٹھی یمنی حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، واقعہ میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
عرب میڈیا کے مطابق یہ حملے یمنی فورسز نے کروائے، جبکہ یمنی اور ایرانی میڈیا کے مطابق ایک مرتبہ پھر سیٹیلائٹ ووڈیو نشر کی گئی جس میں ڈرون چلانے کی بیس کو اس مقام پر دکھایا گیا، جہاں نیٹو افواج کا پڑاو ہے۔ خطہ میں ہنگامی حالت سمیت غیر ملکیوں بشمول یمنی لبنانی ایرانی شہریوں کی گرفتاریاں شروع ہو چکی ہیں
متحدہ عرب امارات پر حوثیوں نے ڈرون حملہ کیا ہے ،خبر رساں ادارے کے مطابق ڈرون حملے کے بعد ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی مقام پر آگ بھڑک اٹھی،ابوظہبی پولیس نے ہوائی اڈے پر لگنے والی آگ کو "معمولی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی ہوائی اڈے میں اس مقام پر لگی جہاں توسیع ہو رہی تھی،ابوظہبی کی سرکاری آئل کمپنی کے اسٹوریج کے قریب تین پٹرولیم ٹرانسپورٹ ٹینکرز پر ایک الگ دھماکے کی اطلاع بھی ہے ابوظہبی پولیس کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ متعدد ڈرونز نے المصفا صنعتی علاقے کے ساتھ ساتھ شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مقامات پر فیول کے ٹینکوں پر بم گرائے۔
یمنی فریق نے کہا کہ انہوں نے اماراتی حکام کو آخری وارننگ عمانی فریق کے ذریعے دی تھی، جس میں ملک سے یمنی عوام کے خلاف جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ،یمن کے حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ابوظہبی نے واقعات کی تفصیلات پیش کیے بغیر کہا کہ واقعات سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنوبی کوریا کے صدر متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔ اتوار کو اماراتی وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ جنوبی کوریا کے صدرمون جائی ان نے ملاقات کی، دونوں ممالک درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت کے لیے تقریباً 3.5 بلین ڈالرکا معاہدہ کر رہے ہین
حوثی فوج کے ترجمان یحیی سرئی کا کہنا ہے کہ گروپ نے متحدہ عرب امارات میں حملہ کیا۔ انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور کہا کہ جلد ہی ایک بیان جاری کیا جائے گا۔حوثیوں نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ امارات کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے – اس دعوے کی اماراتی حکام ماضی میں تردید کر چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے تاحال کسی کو حملے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو ڈرون حملے کو پیشگی نہ روک پانے پر تفتیش کرے گی
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف
پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث