برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ بکنگھم پیلس میں برٹش پاکستانی خاتون شاہ چارلس کی مشیر خاص مقرر ہوئی ہیں جبکہ یہ خاتون بہترین قومی اور بین الاقوامی امور کی ماہر ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اشتہار کے ذریعے میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے علاوہ ازیں مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر روز اور برٹش پاکستانی خاتون شاہ چارلس کے پرائیویٹ سیکرٹری آفس کا حصہ ہوں گے، یہ آفس آئینی، حکومتی اور سیاسی امور کے لیے شاہ چارلس کو مشاورت فراہم کرتا ہے.

برطانوی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برٹش پاکستانی اعلیٰ سرکاری آفیسر کا عہدہ بادشاہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری کے برابر ہو گا تاہم خیال رہے کہ بکنگھم پیلس میں اسسٹنٹ سیکرٹری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، یہ تقرریاں شاہ چارلس کا برطانیہ کی تمام کمیونٹیز کا بادشاہ ہونےکی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
دوسری جانب حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان کاشف سرمد خالد کو امریکا میں ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد کولوراڈو کی ایڈمز کاؤنٹی میں ڈپٹی شیرف تعینات کر دیا گیا۔ کاشف خالد نے یونیورسٹی آف سندھ سے ایم اے کیا اور قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکا سے کرمنل جسٹس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ جبکہ یاد رہے کہ پاکستانی نوجوان کاشف خالد نے 2012 میں بطور کرائم رپورٹر کراچی میں صحافت بھی کی ہوئی ہے اور کاشف خالد 10 سال قبل امریکا منتقل ہو گئے تھے جہاں انہوں نے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھا اور کرمنل جسٹس میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکی ریاست کولوراڈو میں پولیس آفیسر کی نوکری حاصل کی۔

Shares: