پاکستانی وکلا کا ہر دم کشمیریوں کا ساتھ نبھانے کا عہد

0
37

وکلا کا ہر دم کشمیریوں کا ساتھ نبھانے کا عہد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے جی پی او چوک میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں وکلا کی بڑی تعداد نے پرجوش مظاہرہ کیا اور کشمیر کی آزاد کےلئے حکومت سے عملی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے میں مختلف وکلا تنظیموں،ان کے عہدیداران اور لاہور ہائی کورٹ،لاہور بار اور پنجاب بار کونسل کے عہدیداران اور سول سوسائٹی ارکان نے شرکت و خطاب کیا۔شرکا نے اس موقع پر زبردست نعرے بازی کی اور آخر دم تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

مظاہرے سے پاک کشمیر لائرز فورم کے صدر رانا عبدالحفیظ،الامہ لائرز فورم کے صدر چودھری عبدالرؤف،لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری ہارون دوگل،ممبر پنجاب بار کونسل رائے نواز کھرل،ناموس رسالت کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی،کشمیر لبریشن کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار کے نائب صدر راؤ طاہر شکیل،مدثر فیضی،اے آر نقوی،فیصل سیال،اشفاق کھرل،علی عمران شاہین،ڈاکٹر شاہد نصیر،عتیق مغل،ضیا اللہ بھٹی و یگر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی لائف لائن ہے،کشمیر کی آزادی تک پاکستان نامکمل اور غیر محفوظ ہے ۔دنیا کو سمجھنا چاہئے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے تمام راستے کشمیر سے گزرتے ہیں۔مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کو آزادی دلانے والے کشمیر پر ہونے والے مظالم پر کیوں چپ ہیں۔پاکستان کشمیر پر راست اقدام کرے اور آزادی کی تحریک چلانے والوں کے راستے سے رکاوٹیں ختم کرے ۔پاک فوج 1947میں قائد اعظم کی طرف سے کشمیر میں داخلے اور بھارت کو مقابلہ کرکے باہر نکالنے اور کشمیر بزار شمشیر آزاد کروانے کا حکم پورا کرے ۔کشمیری قوم نے قربانی کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں اور وہ 72 سال سے بھارتی استبداد کا مقابلہ کررہے ہیں لیکن انہوں نے سب نہیں جھکایا ۔

علی عمران شاہین کا کہنا تھا کہ ہمیں انہیں آزادی دلوا کر اپنے ملک کو محفوظ و مکمل کرناہوگا۔حکومت عملی قدم اٹھائے۔وکلا اس کا ہروال دستہ ہوں گے۔اس موقع پر وکلا نے ہر دم کشمیریوں کا ساتھ نبھانے کا عہد کیا

Leave a reply