پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نے غیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی، چیئرمین پی ٹی اے

غیرقانونی وی پی این بند کروانے کا مینڈیٹ وزارت آئی ٹی کا،وزارت داخلہ نے خط کیوں لکھا،افنان اللہ
vpn

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرپرسن پلوشہ خان کی زیرِ صدارت ہوا

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی خلل سے لوگ مسائل کا شکار ہیں، انٹرنیٹ سے نوجوان نسل کا روزگار جڑا ہے، وزارت سے جواب مانگتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ وزیر صاحبہ مصروف ہیں، ہم اب یہ ساری صورتِ حال وزیرِ اعظم کے سامنے رکھیں گے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ انٹرنیٹ فراہم کرنا وفاقی حکومت کی آئینی ذمے داری ہے۔ سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے غیرقانونی وی پی این کی بندش کے لیے خط لکھا، غیرقانونی وی پی این بند کروانے کا مینڈیٹ تو وزارت آئی ٹی کا ہے، وی پی این معاملے پر چیئرمین پی ٹی اے بتائیں، لوگوں کا کاروبار جڑا ہے۔

عام آدمی کو وی پی این کی ضرورت ،وی پی این رجسٹرڈ ہوگا تو پھر کبھی انٹرنیٹ بند نہیں ہو گا، چیئرمین پی ٹی اے
چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰان نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی،عام آدمی کو وی پی این کی ضرورت ہے، کوئی آئی ٹی بزنس کر رہا ہے اور چاہتا ہے بزنس ڈسٹرب نہ ہو تو وی پی این رجسٹرڈ کریں، فری لائنسرز اور کمپنیوں کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے، 2016ء میں وی پی این رجسٹریشن کی پالیسی بنی تھی،ہم نے وی پی این کی ابھی دوبارہ رجسٹریشن شروع کی ہے، اگر وی پی این رجسٹرڈ ہوگا تو پھر کبھی انٹرنیٹ بند نہیں ہو گا، اب تک ہم نے 25ہزار وی پی این کی رجسٹریشن کر دی ہے، جب کبھی انٹرنیٹ بند کرنا ہوتا ہے تو انڈسٹری کو نقصان ہوتا ہے، اگر وی پی این کی رجسٹریشن ہوگی تو ان کا انٹرنیٹ چلتا رہے گا، پی ٹی اے نے 5 لاکھ غیراخلاقی سائٹس بلاک کیں، پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نے غیراخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی، پاکستان میں وی پی این ابھی چل رہا ہے بند نہیں ہوا۔

ممبر لیگل وزارت آئی ٹی نے کہا کہ وی پی این کی بندش کے معاملے پر ہم سے نہیں پوچھا گیا،سینٹیر افنان اللّٰہ نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے زمرے میں کیا وی پی این آتا ہے؟لیگل ممبر وزارت آئی ٹی نے کہا کہ نہیں یہ پیکا ایکٹ کے زمرے میں نہیں آتا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن طاہر اشرفی کاوی پی این فتویٰ سے اختلاف

فارم 47 پر آنے والا وزیراعظم شرعی ہے یا غیر شرعی؟حافظ نعیم الرحمان

وی پی این غیرشرعی، فتویٰ پر کھراسچ میں مذہبی رہنماؤں کا ردعمل

وی پی این کا استعمال غیر شرعی،فتویٰ غلط ہے،مولانا طارق جمیل

دہشتگردوں کا ہتھیار "وی پی این” حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

دہشتگرد بھی وی پی این کا استعمال کر کے اپنی شناخت چھپانے لگے

غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے ایک محفوظ عمل متعارف

سوشل میڈیا،فحش مواد دیکھنے کیلئے پاکستانی وی پی این استعمال کرنے لگے

پاکستان میں سوشل میڈیا پر فحش مواد دیکھنےکا رجحان بڑھنے لگا

گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

Comments are closed.