اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔
ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن بھارت نے ناقابلِ یقین مزاحمت کرتے ہوئے ایک یقینی شکست کو ڈرا میں تبدیل کر دیا 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے،دورانِ میچ ایک شائق، جو روایتی سبز رنگ کی پاکستانی کرکٹ جرسی پہنے ہوئے تھا، کو سیکیورٹی اہلکاروں نے جرسی اتارنے کا مطالبہ کیا،ابتدائی طور پر، ایک بھارتی نژاد سیکیورٹی اہلکار نے اس مداح سے رجوع کیا، تاہم مداح نے جرسی اتارنے سے انکار کر دیا۔ بعدازاں مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کیا گیا تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔
https://x.com/Crystal_J10c/status/1949713656570368278
مداح کا مؤقف تھا کہ گراؤنڈ میں موجود کسی بھارتی تماشائی کو اس کی پاکستانی جرسی سے کوئی اعتراض نہیں تھا کچھ ہی دیر بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مداح کو اسٹیڈیم سے باہر لے جا کر مختصر گفتگو کے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔
حقیقی کامیابی کیلئے والدین کی عزت،اساتذہ کا احترام بے ضروری ہے،سبیل اکرام
اس حوالے سے شائق فاروق نذر نے کہا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا،سکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ،واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔
تاہم، یہ معاملہ حساس نوعیت اختیار کر گیا ہے، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات پہلے ہی نازک موڑ پر ہیں، اور اس طرح کے واقعات کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتے ہیں، بھارت چیمپئنز بمقابلہ پاکستان چیمپئنز کا میچ سیاسی اختلافات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا-
کولمبیا کا اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی کا اعلان