پاکستان کے اہم علاقے میں مرد کے بغیر خواتین کی شاپنگ پر پابندی عائد

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏خیبر پختونخواہ کے علاقے ہنگو میں مرد کے بغیر خواتین کی شاپنگ پر پابندی عائد کر دی گئی

‏مقامی تنظیم نے اکیلی خاتون کو سودا بیچنے پر دکاندار کو سزا دینے کا اعلان کر دیا ‏خواتین کو سودا بیچنے والے دکاندار کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ، معاہدہ ‏دکان بھی 5 روز کے لئے سیل کی جائے گی۔

پاسبان دوآبہ نامی تنظیم کی جانب سے لیٹر پیڈ پر ایک معاہدہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق کہا گیا ہے کہ بازار میں خواتین اکیلی شاپنگ کرتی نظر آتی ہیں جو پختون روایات کے خلاف ہے اور اس سے فحاشی پھیلنے کا خطرہ ہے،لہذا قوم مشران اور پاسبان دوآبہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی خاتون اکیلی شاپنگ کرنے بازار جائے گی تو اس دکاندار کو جرمنہ کیا جائے گا اور دکان سیل کی جائے گی اور بار بار خلاف ورزی پر دکان سے بے دخل کیا جائے گا

معاہدے پر دکانداروں اور تاجروں کے دستخط بھی ہیں

واضح رہے کہ ہنگو و خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں خواتین سختی سے پردے کی پابند ہیں،ہنگو کے علاقے میں اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ ریاست کے اندر ایک ریاست بنائی جا رہی ہے.

دوسری جانب ہنگو کے علاقے کے شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی تنظیم کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ ہماری روایات کے عین مطابق ہے، ہمیں خوشی ہے کہ پختون روایات کو زندہ رکھنے کے لئے لوگ موجود ہیں،

Leave a reply