پاکستان کو ملی بڑی کامیابی ، کورونا ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائل کا آغاز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین کے 3 مرحلہ کا آزمائشی آغاز کر دیا گیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی اوسی) حکام نے میڈیا بریفنگ دی ۔جس میں ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ اور دو ٹرائلز چین میں ہوئے جبکہ فیز 3 کے ٹرائلز کا انعقاد پاکستان میں کیا جا رہا ہے،ٹرائلز کا انعقاد این آئی ایچ اور کینسینو چائینہ کےباہمی اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین چینی کمپنی نے تیارکی ہے ویکسین ٹرائل میں 7 ممالک کے 40ہزارافراد رضاکارانہ شریک ہوں گے، آزمائشی مرحلے میں 8 سے10 ہزارپاکستانی ہوں گے ،ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج میں 4 سے 6 ماہ متوقع ہیں ،

وزیراعظم کے معاون خصوصٰ برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ٹیم کو کورونا ویکسین ٹرائل پر مبارکباد دیتا ہوں،ویکسین کاٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کے لیے بھی اہم ہے،ویکسین کا کلینکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا،

میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ کوروناویکسین ٹرائل ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے ،8سے10ہزار رضاکاروں پر ویکسین کاٹرائل ہوگا،فیز تھری ٹرائل اہم ہے اس میں حتمی نتیجہ ملے گا،ٹرائل کامیاب ہونے کے 3یا 4 ماہ بعد ویکسین مارکیٹ میں آجائے گی،

Comments are closed.