پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز 13 ہزار سے کم رہ گئے

0
24

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 11 اموات ہوئی ہیں جبکہ 613 نئے مریض سامنے آئے ہیں

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسزکی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 445 تک پہنچ گئی ہے اورکرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار201ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جو کہ اب 12 ہزار 116 ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 743 ہے۔ پنجاب میں 95 ہزار742، خیبرپختونخوا میں35 ہزار401، بلوچستان میں 12 ہزار370، اسلام آباد میں 15 ہزار412، آزاد کشمیر میں 2212 اور گلگت بلتستان میں 2565 افراد کرونا کے مریض ہیں

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار185، سندھ میں 2 ہزار331، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 239، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 61 اور گلگت بلتستان میں 61 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 22 ہزار 859 کوروناٹیسٹ کیے گئے اور تا حال ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 40 ہزار 72 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور اگست کے پہلے دس روز میں صرف چھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ماضی کی نسبت سب سے کم ہیں۔

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

کرونا اس لئے نہیں آیا کہ کوئی پاکستان کا پیسہ اٹھا کر لے جائے، چیف جسٹس

کرونا از خود نوٹس کیس، سماعت کل تک ملتوی، تحریری حکمنامہ جاری

دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ نہیں ہوا۔کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی کی وجہ سمارٹ لاک ڈاؤن، سمارٹ سمپلنگ اور بہترین حکومتی پالیسی ہے۔ دنیا میں کیسز بڑھ رہے ہیں جبکہ پاکستان میں حالات قابو میں ہیں۔ تاہم کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا بہت ضروری ہے۔

Leave a reply