پاکستان میں کرونا کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 اموات،1587 نئے مریض

0
30

پاکستان میں کرونا کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 اموات،1587 نئے مریض

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 اموات ہوئی ہیں جبکہ 1587 نئے مریض سامنے آئے ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5599 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 496 ہو چکی ہے، دو لاکھ پانچ ہزار 929 کرونا مریض صحتیباب ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 40 ہزار 768 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں 7 ہزار 977، پنجاب میں 7 ہزار 24، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 275، بلوچستان میں 194، آزاد کشمیر میں 277 اور اسلام آباد میں ایک ہزار 259 میں ٹیسٹ کئے گئے۔ گلگت بلتستان میں 102 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 238 ہوگئی ہے،خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 31890 ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں 11424، اسلام آباد میں14576، آزاد جموں و کشمیرمیں 1888 گلگت میں 1807 اور پنجاب میں 89,793 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 83، سندھ میں ایک ہزار 993، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 142، اسلام آباد میں 159، بلوچستان میں 132، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 ہو چکی ہے۔ پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 53 ہزار 555 ہے۔

Leave a reply