پاکستان میں کرونا سے مزید 6 اموات، 445 نئے مریض سامنے آ گئے

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ‌کرونا کے 445 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 6 اموات ہوئی ہیں

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 638 ہوگئی ہے اور اب تک 6 ہزار 274 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز8ہزار803رہ گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 23 ہزار 441 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار561 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار193 اور سندھ میں 2 ہزار384 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار248، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، ‏گلگت بلتستان میں 65 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔پنجاب میں کورونا کے 96 ہزار 540 کیسز سامنے آئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 35 ہزار893، بلوچستان میں 12 ہزار721، اسلام آباد میں 15 ہزار562، آزادکشمیر میں 2272 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے2ہزار773 مریض سامنے آئے ہیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا کے 25 لاکھ 35 ہزار778 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ سپتالوں میں 114 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 76 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں

Leave a reply