پاکستان میں کرونا سے اموات 6 ہزار سے بڑھ گئیں،24 گھنٹوں میں 727 نئے مریض

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے تا ہم پاکستان میں کرونا مریض بتدریج کم ہو رہے ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 727 نئے مریض سامنے آئے ہیں

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار14 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 81 ہزار 136 مریض سامنے آ چکے ہیں ، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں.

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار آٹھ سو 86 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 915 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 20 لاکھ 43 ہزار 870 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 16 اور خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 324 ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں 11 ہزار 780، اسلام آباد میں 15 ہزار 122، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 105، گلگت بلتستان میں دو ہزار 218 اور پنجاب میں 93 ہزار 571 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 157، سندھ میں 2 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 213، اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 55 اور گلگت بلتستان میں 55 ہو چکی ہے۔ ‏ملک بھر کےاسپتالوں میں 213 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 859 ہے۔ اس وقت ایک ہزار 595 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں.

Leave a reply