باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے بعد پاکستان بحریہ نے بھی یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” Teaser جاری کردیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ نیا نغمہ پاکستانیوں کی وطن سے چاہت کی بھرپورعکاسی کرتا ہے۔ اس نغمے میں دھرتی کی رونقوں ،رنگوں اور اس سے جڑی محبتوں کا اظہار ہے۔
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1293849849067077639
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرچم کی سربلندی اور حرمت کے لیے قوم کے عزم و حوصلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان
کرونا ریلیف فنڈ، نیول چیف میدان میں آ گئے،پاک بحریہ کتنا فنڈ دے گی؟ بڑا اعلان کر دیا
کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب
قبل ازیں گزشتہ روز پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ پاک فضائیہ جشن آزادی کی مناسبت سے ایک ملی نغمہ پیش کر رہی ہے, ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملی نغمہ 14 اگست کو تمام ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس ملی نغمے کا ایک ٹیزر جاری کیا ہے جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملی نغمہ میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔