پاکستان پر کرونا کے وار جاری،24 گھنٹے میں مزید 47 اموات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں،ملک بھر میں 24گھنٹے کےدورا ن کورونا سے 47 افراد جاں بحق ہوئے،
ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد5ہزار522ہوگئی ،24گھنٹے کےدوران ملک بھرمیں کورونا کے ایک ہزار 918 نئے کیسز سامنے آئے،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2لاکھ 61ہزار917 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 98 ہزار 509مریض صحتیاب ہوئے، ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 57 ہزار 886 ہے،
سندھ میں کورونا کےایک لاکھ 11 ہزار 238 کیسزرپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 89 ہزار 465، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 669، بلوچستان میں 11 ہزار 405، اسلام آباد میں 14 ہزار 504، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 840 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 796 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے،
پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 67، سندھ میں ایک ہزار 952، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 130، اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 39 ہو چکی ہے،