ایشیا کپ 2025 کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی عمان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
قومی ٹیم کی پہلی وکٹ محض 4 رنز پر گری، جب کہ دوسری وکٹ 89 کے مجموعی اسکور پر گری۔اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 29 رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئے۔ صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ دوسری جانب محمد حارث نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 32 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کو سہارا دیا۔
میچ سے قبل ٹاس جیت کر پاکستان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ پاکستان اور عمان کے درمیان پہلا بین الاقوامی مقابلہ ہے، جو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
اقوامِ متحدہ: دو ریاستی حل کی قرارداد 142 ووٹوں سے منظور
جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر، آئی ایم ایف سے نیا ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی
ڈیٹنگ کوچ سعدیہ خان کے گرد تنازعات،بڑے الزامات لگ گئے