ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔
شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا نے 36 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔پاکستان کی اننگز میں صاحب زادہ فرحان نے 21، صائم ایوب نے 14، فخر زمان نے 20، محمد نواز نے 21، محمد حارث نے 15 اور حسن نواز نے 9 رنز اسکور کیے۔ افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 47 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان راشد خان نے 39 اور رحمٰن اللہ گرباز نے 38 رنز بنائے، تاہم ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 31 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، صفیان مقیم اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔
پاکستانی پلینگ الیون:
صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم۔
ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے
پولینڈ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک








