پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

0
194
Pakistan’s cricket laughing stock! Babar Captain! Shahid Afridi in spotlight

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ سے آوٹ ہونا کرکٹ کے لیے المیہ ہےیہ میں نہیں دنیا کے بڑے بڑے کرکٹر ز اور اسپورٹس تجزیہ کار کہہ رہے ہیں ۔ پر ایک چیز پر یہ سب بھی متفق ہیں کہ پاکستان کے باہر ہونے پر دکھ ہوا لیکن پاکستان کا کرکٹ سسٹم اس کا ذمے دار ہے ۔ جہاں ہر بجن سنگھ گیری کرسٹن کو مشورہ دے رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ وقت ضائع نہ کریں ہندوستان واپس آجائیں۔ تو سہواگ کا ماننا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے میری ٹیم میں بابر اعظم کی جگہ نہیں۔ مائیکل وان ، ناصر حسین ، وریندر سہواگ ، سری کانت سب پاکستان کرکٹ کو لے کر پریشان بھی ہیں اور مشورہ دیتے ہوئے بھی دیکھائی دیتے ہیں کہ اگر کل صبح آپکو بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی ، محمد رضوان ، شاداب خان کی انڈیا ، آسٹریلیا ، انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی سلیکشن کرنی ہو تو ان کی جگہ ہی نہیں بنتی ۔ کیونکہ ٹی ٹوئنٹی میں جو اسٹرائیک ریٹ درکار ہے یہ اس پر کھیلتے نہیں ہیں ۔ پھر چاہے بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں ویرات کوہلی سے زیادہ رنز کیوں نہ بنا رکھے ہوں اس سے فرق نہیں پڑتا ۔

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر ایک وی لاگ میں سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ آج تک میچ کتنے جتوائے ۔ کتنی ٹرافیاں وہ گھر لے کر آئے ۔ کیونکہ یہ پاکستان کی اجتماعی کامیابی کو ترجیح دینے کے بجائے ذاتی سنگ میل کو ترجیح دیتے رہے ہین ۔ اصل میں تو پاکستان کرکٹ ٹیم کا لیول اور کیلیبر اب ایسوسی ایٹ ٹیمز والا بھی نہیں رہا۔پرتنخواہیں اور مراعات ہم ان کو انڈیا ، انگلینڈ اور آسٹریلیا والی دے رہے ہیں بلکہ کچھ پلیئر ز کو تو کرکٹ بورڈ نے باقاعدہ داماد بنا یا ہوا ہے ۔اگر جلد کوئی بہتری نہ لائی گئی تو مجھے لگتا ہے کہ کچھ ہی سالوں میں پاکستانی کرکٹ فینز اس بات کی خوشی منایا کریں گے کہ پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ آئر لینڈ،زمبابوے،کینیڈا،امریکہ،یوگنڈا،افغانستان پاکستان سے بہتر ہو گئی ہیں ۔پاکستان کو اب کرکٹ ایسی ٹیموں کے خلاف ہی کھیلنی چاہئیے۔حارث رؤف کو دیکھ لیں۔کھیلا بھی نہیں جاتا ہے،ٹیم کو میچز بھی ہروانے ہیں،اور اوپر سے فینز سے بھاگ بھاگ کے لڑ بھی رہا ہے۔کسی نے جو بھی کہا ہو کیا انٹرنیشنل کرکٹر ایسا کرتے ہیں۔ میں نے تو آج تک نہیں دیکھا ۔ اس حوالے سے احمد شہزاد نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فاسٹ بولر حارث رؤف سے ہمدردی کے لیے سوشل میڈیا پر جو پوسٹیں لگائیں وہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں خراب کارکردگی پر قوم سے معافی مانگنے کے لیے بھی لگانی چاہیے تھیں۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جو سب سے بڑا سوال ہے وہ یہ کہ اگر بابر اعظم کپتان نہیں رہتے تو کیا ان کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں جگہ بنتی ہے ۔ اب اس حوالے سے متضاد قسم کی خبریں گردش میں ہیں ۔ ایک تو کہا جا رہا ہے کہ کپتان بابر برقرار رہیں گے باقی ٹیم سے سات سے آٹھ لوگوں کی چھٹی کر دی جائے گی ۔ اور بابر اعظم ڈومیسٹک کھیلنا شروع کر دیں گے جہاں وہ نئے ٹیلنٹ کو پنپین گے اور ٹیم میں نئے لوگون کو شامل کریں گے ۔ مجھے اس کہانی پر کوئی اتنا زیادہ بھروسہ نہیں ہے ۔ کیونکہ اگر ٹیلنٹ ہنٹ بابر نے ہی کرنا ہے تو پھر سلیکٹرز کی کیا ضرور ت ہے ۔ اور بابر اتنا ہی قابل ہوتا تو کم ازکم ابرار احمد کو ضرور موقع دیتا ۔ مگر ٹیم میں ہوتے ہوئے بھی مسٹری اسپنر بابر الیون میں اس لئے نہیں کھیلا کہ وہ بابر اعظم کی پرانی فرنچائز کے شہر کا ہے، کیسی شرمناک حقیقت ہے ، شان مسعود اور سعود شکیل شجرِ ممنوعہ اور چار اوپنرز ٹیم کے ساتھ گئے مڈل آرڈر خالی، سونے سوہگہ یہ کہ چار اوپنرز کے ہوتے ہوئے بھی دو مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اور رضوان اوپننگ کر رہے تھے، اوپنرز مڈل آرڈر میں تھے، کوئی تیاری نہیں، کوچ نے ٹورنامنٹ میں ہی ٹیم کو پہلی مرتبہ جوائن کیا، ورلڈ کپ سے پہلے کوئی کنڈیشننگ میچ نہیں، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ یہ کھیلنےضرور گئے تھے لیکن کرکٹ میچ نہیں۔سیاست کھیلنے گئے تھے ۔ شریکوں اور رقیبوں سے اپنے پرانے اسکور برابر کرنے گئے ۔ کیونکہ بابر اعظم کا گروپ اور سوشل میڈیا بہت پاور فل ہے، پہلے اس نے اپنے فرسٹ کزنز عمراکمل، کامران اکمل اور عدنان اکمل کو باہر کرایا اور اب پورے پٹھان گروپ کے خلاف کمپین چل رہی ہےاور سارا ملبہ ان پر ڈالنے اور بابر اینڈ کو۔ کو "کلین چٹ” دینے کا کام ہو رہا ہے، گھوم پھر کر ہونا یہی ہے کہ یہی نا اہل ٹیم پر مسلط رہیں گے، گزشتہ سال انڈیا میں شرمناک شکست کے بعد بھی ٹیم میں دکھاوے کیلئے وقتی تبدیلیاں ہوئی تھیں لیکن اس ورلڈ کپ میں پھر وہی ٹیم، وہی ناکام کپتان، وہی ڈرپوک ٹک ٹک اوپنرز بابر اور رضوان، اور اس سے برا رزلٹ۔ پھر بابر اعظم کا بحیثیتِ کپتان پی ایس ایل میں بھی ریکارڈ دیکھ لیں، کراچی کا بھٹہ بٹھا کر اب زلمی پر طبع آزمائی کر رہا ہے۔تو جناب اگر پچھلی بار کی طرح صرف خانہ پوری کرکے بابر کو ہی کپتان رکھا گیا۔ تو اس ملک میں کرکٹ کا اللہ حافظ سمجھیں ۔ بلکہ ۔ انا لله و انا الیه راجعون ۔ پڑھ لینا ۔

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

Leave a reply