پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہو گئے، جب کہ پاکستان کی بروقت فیکٹ چیکنگ، ٹھوس شواہد اور سفارتی حکمتِ عملی کے نتیجے میں بھارت اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گیا۔
بھارت کے ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بیان جاری کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پہلگام حملہ آوروں کی شناخت اور پس منظر سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔بیان میں واضح کیا گیا کہ بھارتی مسلح افواج یا کسی مجاز ادارے نے نہ تو پاکستان کے خلاف الزامات عائد کیے، نہ ہی ایسی کوئی دستاویزات یا سرکاری بیانات جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ حملے کے فوری بعد بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت کے حسب روایت پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی تھی، لیکن پاکستانی حکام کی بروقت فیکٹ چیکنگ اور شواہد کی فراہمی نے بھارتی مؤقف کو نہ صرف غلط ثابت کیا بلکہ بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔پاکستان نے اس واقعے پر سخت مؤقف اختیار کیا اور دنیا کے سامنے حقائق اور زمینی صورتحال کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، جس کے بعد بھارت کے ادارے بھی اپنی پوزیشن سے مکرنے لگے۔
ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن اب بین الاقوامی سطح پر بھی بھارتی پروپیگنڈے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔
غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والا ملزم گرفتار، 37 ہزار ڈالر برآمد
برطانیہ ،سمندری طوفان کی تباہ کاریاں،بجلی معطل، نظام مفلوج
بھارت کا دھمکی پر شدید ردعمل، کہا امریکا خود روس سے درآمدات کرتا ہے
کراچی، جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی