انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان نے اپنی مسلسل چوتھی فتح حاصل کر لی ہے۔ لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

آسٹریلیا چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 74 رنز بنائے، جہاں بین ڈنک 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ دیگر نو کھلاڑی ڈبل فگر تک نہیں پہنچ سکے۔ سعید اجمل نے اپنی گھومتی اور گوگلی گیندوں سے صرف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عماد وسیم نے 2 اور سہیل خان و سہیل تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے صرف 8 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے 74 رنز بناتے ہوئے میچ جیت لیا۔ شرجیل خان 32 اور صہیب مقصود 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ میں پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ کو شکست دی، دوسرے میچ میں بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے میچ بائیکاٹ ہوا، تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ چیمپئنز کو 31 رنز سے اور چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دی تھی۔یہ فتح پاکستان کی مضبوط فارم کو ظاہر کرتی ہے اور انہیں ٹورنامنٹ میں مزید اعتماد بخشتی ہے۔

ایشیا کپ 2025 ، بھارت میں ہنگامہ، بائیکاٹ کی صدائیں بلند

فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کا امدادی پیکیج، 100 ٹن سامان روانہ ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ

امریکا اس کیمپ میں نہیں ہے، ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے پر ردعمل

Shares: