انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا نیوکلیئر پاور پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے اور پُرامن مقاصد کے لیے جوہری سائنس و ٹیکنالوجی کے استعمال میں پاکستان ایک اہم شراکت دار ہے۔

آئی اے ای اے کی 69 ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر ڈی جی رافیل گروسی اور چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں مختلف پروگراموں کے تحت دو طرفہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پی اے ای سی نے پُرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام قومی ترقیاتی ترجیحات اور آئی اے ای اے کے فریم ورک کے عین مطابق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری پاور پلانٹس اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔

ڈی جی آئی اے ای اے نے پاکستان کے قریبی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی 5، پاکستان کے توانائی کے تحفظ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

امریکا میں بالغ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کی سفارش واپس

ایشیا کپ سپر فور،سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست

فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد کا دو ریاستی حل پر ٹیلیفونک رابطہ

جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث روک دیا گیا

Shares: