انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ان کی رینکنگ میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔
بیٹرز رینکنگ ٹاپ 3 رینکنگ میں ابھیشک شرما (بھارت) پہلی پوزیشن برقرار، ٹریوس ہیڈ (آسٹریلیا) دوسرے اور تلک ورما (بھارت) تیسے نمبر پر موجود ہیں.پاکستانی بیٹرز کی زبردست تقی میں حسن نواز 24 درجے بہتری کے بعد 30ویں نمبر پر آگئے جبکہ صائم ایوب 25 درجے بہتری کے بعد 38ویں نمبر پر پہنچ گئے، بابر اعظم کو 3 درجے تنزلی کا سامنا، اب وہ 17ویں نمبر پر ہیں۔
پاکستانی بیٹرز کی یہ ترقی حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار بیٹنگ پرفارمنس کا نتیجہ ہے، جہاں قومی ٹیم نے اچھی فارم کا مظاہرہ کیا۔پاکستانی شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ نوجوان کھلاڑی عالمی رینکنگ میں تیزی سے اوپر آ رہے ہیں، جو مستقبل میں قومی ٹیم کی مضبوطی کی نوید ہے۔
ایپل کی امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری
افغانستان میں دہشتگرد گروپس سرگرم، اقوام متحدہ کی رپورٹ پر پاکستان کی شدید تشویش
امریکا: فورٹ اسٹیورٹ آرمی بیس پر فائرنگ، ہلاکتوں کی اطلاعات
بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ،عطا تارڑ کا انکشاف