باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مبارک ہو سب کو ،ہر اس شخص کو کہ پی سی بی عظیم الشان کاروائی کرے گی اور دکھائے گی، میں دو سال سے کہہ رہا ہوں کہ یہ منہ کالا کروائیں گے اسکے علاوہ کچھ نہیں ، یہ بک سکتے ہیں، گر سکتے ہیں جھک سکتے ہیں،کیونکہ نہ ان کو کھیلنا آتا ہے ،ایک نیا انکشاف ہوا کہ ایک بہت ہی عظیم کھلاڑی اور ایک شخص جو اسکے گھر کا ہے نے برطانوی شہریت لے لی، کیوں لی کیونکہ انہوں نے پاکستان میں رہنا ہی نہیں ہے، کھاپی کر ، رشوتیں لے کر، میچ فکسنگ کر کے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے دس وکٹوں سے ہارے،اظہر محمود کہتا ہے کہ ہم وکٹ کو ریڈنہیں کر سکے، جس کا کام کھیلنا تھا وہ کھیل نہیں سکا، جس کا کام فلیڈنگ تھا وہ نہیں کر سکا، کرے گا کون؟ محسن نقوی، بڑے عظیم آدمی ہیں، انکو کچھ نہیں کہہ سکتے، ایک تو ہمارے دوست ہیں اور دوسرا وہ جس سفارش سے آئے ہیں، بیڑہ غرق کر دینا ہر چیز کا، سٹیڈیم کا اکھاڑ بچھاڑ، سب کچھ بدلنا کیوں؟ صاحب کا دل کر رہا، بدنام ترین نہیں ناکام ترین چیئرمین ہیں پاکستان کے، جب سے انہوں نے عہدہ سنبھالا نیوزی لینڈ کی سی ٹیم سے ہماری پاکستانی ٹیم ہاری،آئر لینڈ سے ہارے، انگلینڈ سے ہارے، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہارے، وہاں امریکہ سے ہار گئے، جو پہلی بار کرکٹ میں آئے تھے، ہمارے عظیم کھلاڑی سیلفیوں کے بھی 25 ڈالر لے رہے تھے، اب بنگلہ دیش میں تاریخ کی بدترین شکست ہوئی ہے، دس وکٹوں سے ہوم گراؤنڈ پر،ہوم کراؤڈ کے ساتھ،ہارے، یہ سرجری کے بعد کا عالم ہے
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تو ہارنا ہی ہے، میرا یہ خیال ہے کہ سارے کھلاڑیوں کو فارغ کر کے سکول کے بچوں کو کھلا دیں شاید انکو کھیلنا آ جائے، خود ساختہ جو کوچز ہیں ہمارے جن سے کروڑوں کی ڈیلیں کر رہے ہیں، شاہین آفریدی جو دنیا کا عظیم الشان باؤلر سمجھتا ہے اس ٹیسٹ میچ سے کیا نکلا، اسکی کوچ سے لڑائی ہوئی، وہ جو اپنے آپ کو کنگ کہلواتا ہے اور کہتا ہے کہ اعظم کنگ لکھا کرو،اس نے کیا کیا، اس سے بلا ہلتا نہیں ہے، کھیل سکتا نہیں ہے، کس منہ سے ویرات یا کسی اور سے کمپیئر کرتے ہیں یہ،بنگلہ دیش سے جو پیمنٹس آئیں ان کا ذکر میں ابھی نہیں کر رہا،
جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی
شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ
فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان
فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض
فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات
فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان
جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟
فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات