پاکپتن:تھانہ قبولہ کی حدود میں ڈاکوراج ،عوام ڈاکوؤں کےحوالے ،پولیس خاموش تماشائی
پاکپتن،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمدسلیم کھوکھر)تھانہ قبولہ کی حدود میں ڈاکوراج قائم عوام ڈاکوئوں کے رحم وکرم پر پولیس خاموش تماشائی بن گئی
تفصیل کے مطابق ضلع پاکپتن تحصیل عارف وا لاکے تھانہ قبولہ میں ڈکیتی کی بڑی وارداتوں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے
نقاب پوش ڈاکوؤں نے بہاولنگر روڈ پر سوہاوامل میں سنار کی دکان لوٹ کر فرارہوگئے نقاب پوش ڈاکوؤں نے فنگر پرنٹ سے بچنے کے لیے ہاتھوں پر دستانے چڑھا رکھے تھے،
مزاحمت پر سنار پر تشدد بھی کیا واردات کے مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈکیت کس دیدہ دلیری سے لوٹ مار کررہے ہیں اور دکاندار کو مزاحمت پر کیسے تشدد کانشانہ بنایا
دوسری طرف تھانہ قبولہ پولیس کی جانب سے بلال شفیق سنار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے