باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں‌ بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌82 اموات ہوئی ہیں جبکہ 4688 نئے مریض سامنے آئے ہیں

پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد ایک ہزار 770 ہوگئی ہے

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 688 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 31 ہزار 104، سندھ میں 32 ہزار 910، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 373، بلوچستان میں 5 ہزار 224، گلگت بلتستان میں 824، اسلام آباد میں 3 ہزار 544 جبکہ آزاد کشمیر میں 285 مریض ہیں

پاکستان میں اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 511 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 167 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 30 ہزار 128 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 82 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 770 ہوگئی۔ سندھ میں 555، پنجاب میں 607، خیبر پختونخوا میں 500، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 51 اور اسلام آباد میں 38 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں

گزشتہ روز دو اراکین اسمبلی کرونا سے وفات پا چکے ہیں جن میں سے ایک ن لیگ اور دوسرا تحریک انصاف کا تھا، کرونا سے وفات پا جانے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 6 ہو گئی ہے

Shares: