fbpx

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑے معاہدے کی تیاری ہوگئی

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑے معاہدے کی تیاری ہوگئی

باغی ٹی وی : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اور بڑا معاہدہ ہونے جا رہا . دونوں ممالک کے درمیان ماحولیات میں بہتری کیلیے معاہدے کے نکات فائنل ہو چکے ہیں اور سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں ہیں.

برادر ممالک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیات میں بہتری کا معاہدہ تیار ہوگیا ، سعودی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان گرین انیشیئٹو کی منظوری دے دی۔

گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات فائنل فائنل ہو چکے ہیں اور سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں۔سعودی عرب کی جانب سے بھیجا گیا معاہدہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

خیال رہے مارچ کے آخر میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ‏

وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محمد بن سلمان نے فون کرتے ہوئے کہا تھا کہ خان صاحب اللہ آپ کوصحت عطافرمائیں:آپ کی قیادت میں پاکستان ترقی کا سفرجاری رکھے

اس دوران محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ آپ کے بلین ٹری منصوبے سے بہت متاثرہیں اورسعودی عرب میں اسی انداز سے منصوبہ شروع کرنا چاہتے ہیں

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ محمد بن سلمان نے اس سلسلے میں تعاون بھی مانگا ہے اوررہنمائی کی درخواست بھی کی ، وزیراعظم عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان کوبھرپورتعاون کی یقین دہانی بھی کروائی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.