پاکستان میں کورونا کے سنگین مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ،این سی او سی نے خبردار کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی صورتحال پر این سی او سی کا اجلاس ہوا

کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ شرح 40 ہزار سے زائد پر برقرار ہے.این سی او سی کے مطابق ملک میں81 فیصد کورونا کیس شہری علاقوں سے ہیں ،ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.71 فیصد ہے ،کوروناکے سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں21.31 فیصد ہے،دوسرے نمبر پر ایبٹ آباد میں کورونا مثبت کیس 17.86فیصد رہے ،پشاور 16.66فیصد کورونا مثبت کیسز کے لحاظ سے تیسرے نمبر پرہے

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15.83 فیصد ہے،آزاد جموں کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.93 فیصدہے،بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.61 فیصد ہے ،خیبر پختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح8.22 فیصد ہے اسلام آباد میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح8.20 فیصد ہے پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.54 فیصد ہے ،گلگت بلتستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.89 فیصد ہے،

این سی او سی کے مطابق گزشتہ ہفتے کےد وران 40 فیصد ٹیسٹنگ کانٹیکٹ ٹریسنگ پر کی گئی،ملک بھر میں کوروناسے بیمار 2539افراد کی حالت تشویشناک ہے پاکستان میں کورونا کے سنگین مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

 

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

Shares: