پاکستان ورلڈ کپ 2023 اسکواڈ پی سی بی اب تک فیصلہ نہ کر سکا

0
47

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کے اعلان میں غیر متوقع تاخیر کا سامنا ہے، ایشیا کپ سے نکلنے کے بعد ٹیم انتظامیہ سر پکڑ کر مشاورت کے لئے بیٹھ گئی ہے۔فخر زمان اور شاداب خان سمیت پاکستان کے سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اعتراض اس وقت سامنے آیا جب ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف بڑے پیمانے پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد گرین شرٹس بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔ کھلاڑیوں نسیم شاہ، حارث رؤف اور امام الحق کی انجریز نے ان کی پریشانیوں میں اضافہ کیا اور آئندہ ایونٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب درد سر بنا دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ ذکاء اشرف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں کپتان بابر اعظم اور ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر نے اعتراف کیا کہ انہیں علاقائی ٹورنامنٹ میں ’ناقص حکمت عملی‘ کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کی عدم موجودگی نمایاں تھی۔
بابر اعظم نے کہا کہ مسلسل سفر اور موسم نے ٹیم کی تیاریوں کو متاثر کیا۔ انہوں نے کپتان کے عہدے سے تبدیل نہ ہونے کا کہا اور شاداب خان کو نائب کپتان برقرار رکھنے کی بھی درخواست کی۔
میٹنگ کے دوران ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے اسپنرز کے لیے علیحدہ کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔خیال رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے تحت تمام بورڈز کو میگا ایونٹ کے لیے 28 ستمبر تک اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دینا ہوگی۔

Leave a reply