پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ ،قومی سکواڈ کی تیاری جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کل سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا

قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ،پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ماؤنٹ منگنوئی میں آج بھی چار گھنٹے سے زائد کا ٹریننگ سیشن ہوا،فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے مختلف فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا ،نیٹ پر کھلاڑیوں نے باؤلنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں

اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کل سے شروع ہونے والے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے،بطور سینئر کرکٹر اچھا کھیلنا اور ساتھی کھلاڑیوں کو اسپورٹ کرنا میرا کام ہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کے لیے چیلنجنگ رہتی ہیں،

اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ ان کنڈیشنز میں ہمارے باؤلرز کا کردار اہم ہے،ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار باؤلرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا،بطور بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کریں گے،زیادہ دیر کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے،

Shares: