برطانیہ کی ہائیکورٹ نے فلسطین کے حامی گروپ ’فلسطین ایکشن‘ پر عائد حکومتی پابندی کو چیلنج کرنے کی اجازت دے دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فلسطین ایکشن کی شریک بانی ہدیٰ عموری نے حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت نے ایک ماہ قبل فلسطین ایکشن کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی پابندی کے بعد فلسطین ایکشن کی رکنیت اختیار کرنا یا اس کی حمایت کرنا قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ تنظیم کے حامیوں نے رائل ایئرفورس کے طیاروں کو رنگ سے نشانہ بنا کر تقریباً 7 ملین پاؤنڈز کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔

پابندی کے خلاف لندن سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کیے گئے، جن کے دوران پولیس نے فلسطین ایکشن کی مبینہ حمایت کے الزام میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔

دوستی کا انجام قوم بھگت رہی ہے کانگریس کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

کراچی کی باہمت ماں ،جاں بحق بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے

ارشد ندیم انجری کے باعث ڈائمنڈ لیگ پولینڈ سے بھی دستبردار

سندھ میں 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خریدنے والے کا انتقال

Shares: