ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ فلسطین فلسطینی عوام کا ہے اور انہیں اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو غیر قانونی اور ناقابل قبول قرار دیا۔

مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں حاقان فیدان نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کے خلاف تمام مسلم ممالک کو متحد ہو کر عالمی برادری کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اب دنیا میں کوئی بھی اسرائیل کا ساتھ دے کر اخلاقی بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں، عالمی سطح پر یہ تسلیم کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل فاشسٹ ذہنیت کے تحت کام کر رہا ہے۔

حاقان فیدان کے مطابق فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ترکی مصر کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

چین میں چکن گونیا وبا، 7 ہزار سے زائد کیسز، سخت اقدامات نافذ

نیویارک کےٹائمز اسکوائر میں فائرنگ، 3 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کا استعفیٰ

Shares: