فلسطین مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا

فلسطین مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف آج سلامتی کونسل کا ہونے والا اجلاس موخر کروا دیا گیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس امریکا کی کوششوں سے موخر ہوا، فلسطین کے مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس اب اتوار کو ہو گا

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا اجلاس کو روک نہیں رہا چاہتا ہے کہ اجلاس بعد میں بلایا جائے، مشرق وسطی بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں

انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اجلاس اگلے ہفتے بلایا جائے امید ہے اس سے سفارکاری کو موقع ملے گا، تشدد کو روکنا چاہتے ہیں جس میں معصوم افراد کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ہمارا موقف واضح ہےکہ راکٹ حملے رکنے چاہیے

واضح رہے کہ ماہ رمضان سے ہی فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری ہیں، 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہدا میں بچے بھی شامل ہیں،ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں ،اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے کئی علاقوں پر حملے کئے گئے ہیں.

Comments are closed.