مزید دیکھیں

مقبول

جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ میں دو نئے ججز کا اضافہ

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ میں...

سیالکوٹ: حضور نبی کریم ﷺ کی زندگی مشعل راہ ہے۔میاں اعجاز انجم

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر مدثر رتو)مقامی سماجی و مذہبی...

نیرج چوپڑا کلاسک،پاکستانی اولمپک میڈلسٹ ارشد ندیم کو ملی بھارت سے دعوت

نیرج چوپڑا کلاسک: 24 مئی سے بنگلورو میں پاکستان...

"نہیں” کب کہنا ہے؟تحریر:نور فاطمہ

نہیں، نہیں، نہیں۔۔۔ یہ تین لفظ بظاہر چھوٹے ہیں، لیکن...

خیبر پولیس کی وردی تبدیل،شلوار قمیض کی جگہ،شرٹ پتلون کا حکم

خیبر پولیس کی وردی تبدیل،شلوار قمیض کی جگہ شرٹ...

فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں وہ بھی انسان ہیں،مسلم امریکن خواتین اراکین برس پڑیں

فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں وہ بھی انسان ہیں،مسلم امریکن خواتین اراکین برس پڑیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں جاری مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم امریکن خواتین اراکین کانگریس رشیدہ طلیب اور الہان عمر نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

رشیدہ طلیب کا کانگریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا دوستوں کو یاد دلا دوں کہ فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں وہ بھی انسان ہیں، انہیں بھی خواب دیکھنے کی اجازت ہے۔ ہم بھی مائیں ہیں، بیٹیاں ہیں، پوتیاں ہیں، ہم انصاف کے طالب ہیں، ہر قسم کے ظلم کے خلاف لڑتے ہوئے معذرت خواہ نہیں ہیں۔ آپ اسرائیل کی نسلی حکومت کو خواہ جتنے پیسے بھیجیں، فلسطینی کہیں نہیں جا رہے۔

رشیدہ طلیب کا کہنا تھا غزہ کی ایک ماں کی تحریر آپ کو پڑھ کر سنانا چاہتی ہوں، غزہ کی ماں کہتی ہے وہ بچوں کو اپنے بیڈروم میں سلاتی ہے تاکہ مریں تو ساتھ مریں، وہ نہیں چاہتی ہےکہ کوئی زندہ رہے اور دوسرےکی موت کا غم سہے۔غزہ کی ایک ماں کا یہ بیان مجھے اور بھی توڑ دیتا ہے جب میں اپنے ملک کی پالیسیاں دیکھتی ہوں، اسرائیل کو فنڈنگ اس ماں کے اپنے بچوں کو زندہ دیکھنے کے حق سے انکاری ہے۔ ہمیں اسرائیل کے لیے امداد عالمی انسانی حقوق کی پاسداری سے مشروط کرنا ہو گی، اسرائیلی کی غیر مشروط حمایت سے فلسطینیوں کی زندگیاں مٹ رہی ہیں، ہماری غیرمشروط حمایت لاکھوں پناہ گزینوں کے حقوق سے انکاری ہے۔

الہان عمر کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تصادم میں ہر موت ایک سانحہ ہے، عام شہریوں کو نشانہ بنانے والا ہر راکٹ اور ہر بم جنگی جرم ہے۔مجھے ہر اس بچے کے درد کا احساس ہے جو خوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے، کاش ہم بطور قوم اس درد سے مساوی طور پر نمٹیں، لیکن اس وقت ہم ایسا نہیں کر رہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan