فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن، صدر مملکت ،وزیراعظم کا پیغام

zardari

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بیانات جاری کیئے ہیں

صدر آصف علی زرداری نے فلسطینی عوام کے حق ِخودارادیت کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔آزادی، وقار اور انصاف کیلئے فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔ صدر مملکت نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ان جارحانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں اسرائیل اور اس کی قیادت کے احتساب کے لیے تمام اقدامات کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے۔

آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی پُر عزم طریقے سے حمایت جاری رکھیں گے،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے بلا روک ٹوک انسانی امداد کو یقینی بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تاریخ کے گھناؤنے ترین مظالم ڈھاتے ہوئے اسرائیل اب تک ہزار وں معصوم فلسطینی مردوں، خواتین اور بچوں کا قتل عام کر چکا ہے۔ پاکستان عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کو فوری پر روکنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے۔ شہریوں، ہسپتالوں، اسکولوں اور انفراسٹرکچر پر حملوں کو روکا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی پُر عزم طریقے سے حمایت جاری رکھیں گے۔پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور دیرپا حل چاہتا ہے، جس میں ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو گا۔

پیسے دے کر کہا گیا دھرنے میں جا کر آگ لگانی ،گرفتار شرپسندوں کے انکشاف

پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے متاثرہ پنجاب رینجرز کے جوانوں کے انکشافات

سروسز بیچنے والیوں سے مجھے یہ فتوی نہیں چاہیے،سلمان اکرم راجہ کا بشریٰ کو جواب

پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کا دعویٰ فیک نکلا،24 گھنٹے گزر گئے،ایک بھی ثبوت نہیں

مظاہرین کی اموات کی خبر پروپیگنڈہ،900 سے زائد گرفتار

شرپسند اپنی گاڑیاں ، سامان اور کپڑے چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں ،عطا تارڑ

مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

Comments are closed.