پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی ہے

اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ،ہلاک شخص ایم این اے لال چند کا ڈرائیور بتایا جارہا ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق کمرے میں آنیوالے افراد کا سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کی جائے گی،

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلے گا کہ ڈرائیور نے خود کشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے ،

سنتوش کمار کی لاش پارلیمنٹ لاجز کے سوٹ نمبر ایچ 9 سے ملی ایم این اے لال چند ملہی گزشتہ روز شام 4بجے سندھ روانہ ہوگئے تھے ،پولیس کے مطابق لاش پر گردن کے علاوہ کوئی تشدد کا نشان نہیں ،مبیبہ طور پر خود کشی کا واقعہ لگتا ہے،سنتوش کمار نے خودکشی سے پہلے ویڈیو بھی ریکارڈ کرائی،گھریلو حالات سے تنگ تھا،

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ال ملہی کا کہنا تھا کہ ڈر ائیور سنتوش کمارنےخودکشی کی خودکشی سے پہلے ڈرائیور نے ویڈیو ریکارڈ کی جس میں گھریلومسائل کا تذکرہ ہے، میں عمر کوٹ میں اپنے حلقے میں ہوں اور ڈرائیور لاجز میں اکیلا تھا،

پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آتشزدگی

پارلیمنٹ ہاؤس میں جلد سے جلد بیوٹی پارلر قائم کرنے کی ہدایت

لاجزمیں غیرمتعلقہ افراد کا رش،خواتین سینیٹرزکا سرکاری گھروں میں عدم تحفظ کا اظہار

Shares: