پارلیمانی نظام میں قانون سازی سے بہتری لائی جاسکتی ہے،مرتضیٰ سولنگی

مصنوعی ذہانت سے سوشل میڈیا صارفین انتخابات پر اثرانداز ہورہے ہیں-
pakistan

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ملک وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام پر چلے گا اور اس پر سب کا اتفاق ہے۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، میڈیاکو الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق سےضرور آگاہ ہونا چاہیے، الیکشن سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا، 8 فروری کےانتخابات کے بارے میں بہت سےلوگوں نے قیاس آرائیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف مستقل مزاجی سے پیش کیا، ملک وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام پر چلے گا اور اس پر سب کا اتفاق ہے پارلیمانی نظام میں قانون سازی سے بہتری لائی جاسکتی ہے، الیکشن ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ضروری ہےمصنوعی ذہانت سے سوشل میڈیا صارفین انتخابات پر اثرانداز ہورہے ہیں-

انتخابات 2024: محکمہ خزانہ پنجاب 4ارب 18کروڑ 55 لاکھ روپے کے فنڈز تقسیم کر دیئے

سابق اسپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو انتقال کر گئے

تربت میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

Comments are closed.